اسلام آباد: شہد کی مکھی سمیت دیگر ڈنگ مارنے والی مکھیوں سے بچنے کے لیے ماہرین نے انتہائیاہم طریقے بتائیں ہیں ۔جن کے استعمال سے فوراِ ناصرف درد سے نجات مل سکتی ہے بلکہ جان بھی بچائی جاسکتی ہے ۔
اس کے لیے مندرجہ ذیل طریقے اپنانے ضروری ہیں ۔
ایمرجنسی سروس کو اطلاع دینا
اگر شہد کی مکھیاں یا دیگر خطرناک مکھیاں حملہ کر دیں تو سب سے پہلے ممکن ہو سکے تو ایمرجنسی سروس سنٹر کو اطلاع کریں ۔تاکہ بروقت جان بچائی جاسکے ۔
ڈنگ نکالنا
مکھیوں کے حملے کے بعد دوسرا کام یہ ہے کہ ڈنگ کو فوراََ نکالا جائے ۔اس کے لیے کریڈیٹ کارڈ یا ٹیوزر کا استعمال کیا جا سکتاہے ۔
برف کا مساج
جہاں بھی مکھیوں نے کاٹا ہو وہاں برف کا مساج کرنا بہترین ہو سکتاہے ۔
۔ میٹھا سوڈا اور پانی کا مکسچر
میٹھا سوڈا اور پانی کا مکسچر کاٹی گئی جگہ پر لگایا جائے تو بہترین رہتاہے ۔
متعلقہ دوائی لینا
ان تمام چیزوں کو بعد فوری طورپر مکھیوں کے ڈنگ سے ہونے والی سوزش کے لیے دوائی لینی انتہائی ضروری ہے تا کہ جان لیوا مکھی کا زہر پھیلنے سے روکا جا سکے۔
واضح رہے امریکہ میں جان لیوا جنگلی مکھی کے کاٹنے سے ہرسال متعدد اموات ہوتی ہیں ۔