کرغزستان، نائب وزیراعظم کار حادثے میں ڈرائیور اور معاون سمیت ہلاک

02:31 PM, 7 Oct, 2017

بشکک: کرغزستان کے نائب وزیراعظم تیمیر دائروف کار حادثے میں اپنے ڈرائیور اور اسکے معاون سمیت ہلاک ہو گئے۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ بشکک کارا بالتا ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب ا دائروف کی کار ایک تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی .

اس خوفناک حادثےکے نتیجے میں نائب وزیراعظم موقع پر ہلاک جبکہ انکا ڈرائیور اور اس کا معاون شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دونوں بھی دم توڑ گئے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں