قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا کا شراب پی کر گرلز ہاسٹل کے سامنے غل غپاڑہ

12:56 PM, 7 Oct, 2017

اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی کے تنازعات ختم نہ ہوسکے-یونیورسٹی کے طلبا کا شراب پی کر گرلز ہاسٹل کے سامنے غل غپاڑے کا انکشاف بھی ہوا ہے - قائداعظم یونیورسٹی گرلز ہاسٹل کی منتظم  نے جامعہ انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے جس کی رپورٹ نیو نیوز نے حاصل کر لی۔

رپورٹ کے مطابق 5 نوجوان شراب پی کر گرلز ہاسٹل کے سامنے تیز میوزک میں گانے سنتے رہے اور جب یونیورسٹی سیکیورٹی کے اہلکاروں کے پہنچنے سے پہلے ہی لڑکے غائب ہو گئے تاہم تاحال لڑکوں کے خلاف تاحال کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

دوسری جانب قائد اعظم یونیورسٹی میں منشیات کا استعمال بھی کھلے عام جاری ہے اسلام آباد پولیس کے کاروائیاں کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ۔

قائد اعظم یونیورسٹی میں ہٹس، گھنے جنگلات اور شعبہ ٹرانسپورٹ منشیات کے استعمال کے اڈے بن گئے ہیں ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی شکایت پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں منشیات کے تدارک کے لئے اقدامات کی تلقین کی گئی لیکن منشیات کو ختم کرنے کے دعوے تو کئے گئے لیکن منشیات کے کھلے عام استعمال نے قانون نافض کرنے والے اداروں اور یونیورسٹی انتظامیہ کے دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں