تہران:ایران نے لمبے عرصے تک جنگ کرنے کا اعلان کر دیا،ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری نے عراقی کردستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر خود مختاری ریفرینڈم کے نتائج نافذ کیے گئے تو ایسی صورت میں شروع ہونے والی جنگ برسوں تک جاری رہ سکتی ہے۔
کردستان کے خلاف جنگ برسوں جاری رہ سکتی ہے ، ایران کی دھمکی
ایرانی ٹی وی کے مطابق اپنے خطاب میں باقری کا کہنا تھا کہ اس ریفرینڈم کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کھڑے ہیں۔ باقری نے استفسار کیا کہ شمالی عراق کے عوام خود مختاری سے کیا چاہتے ہیں ؟۔
باقری کے مطابق یہ لوگ اپنی سرزمین پر سیادت چاہتے ہیں وہ ابھی ان کے پاس ہے۔ یہ لوگ فوج چاہتے ہیں وہ ان کے پاس ہے۔ یہ لوگ مال چاہتے ہیں تو وہ بھی تمام عراقی عوام سے زیادہ ان کے پاس موجود ہے۔ ان کے پاس وہ سب کچھ ہے جو وہ چاہتے ہیں۔