اسلام آباد: چائے کی دکان چلانے والا ارشد اپنی خوبصورتی اور پر کشش شخصیت کے باعث شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگا تھا لیکن وہ آج کس حال میں ہے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
ارشد(چائے والا)نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں جس برینڈ کے ساتھ کام کر رہا تھا انہوں نے میر ی نازیبا تصوریں بنائی جس کے بعد مجھے بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور میرے گھر والوں نے بھی شدید مذحمت کی، لیکن اب میں خوشحال زندگی گزار رہا ہوں اور میں نے اپنےگھر والوں کو بھی منا لیا ہے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد تقریب میں ارشد نے کہا کہ مال اسلام آبادکا برینڈ ایمبیسڈر منتخب ہونے کی مجھے بہت خوشی ہےاور میرے لیے یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ میں پاکستان کے ایسے لوگوں میں موجود ہوں جو اچھے ٹیلنٹ سے اچھا اور صاف ستھرا کام کروانا چاہتے ہیں ۔
ارشد نے مزید یہ بھی کہ مجھے اٹلی ، فرانس اور دنیا بھی سے ماڈلنگ کی آفرز آرہی ہیں لیکن میں پاکستان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں ۔