دشت میں ویگن اور ٹرک میں تصادم، 14 افراد جاں بحق

11:47 AM, 7 Oct, 2017

دشت: ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے دشت میں المناک حادثہ پیش آیا ہے۔ ویگن اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا ہے جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویگن کوئٹہ سے سبی جا رہی تھی کہ اسے حادثہ پیش آیا تاہم حادثے کی اصل وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔ادھر وزیراعظم شاہد خاقان نے بلوچستان میں ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں