بال کٹوانے کا کہنے پرطالب علم نے اساتذہ پر حملہ کر دیا

10:46 AM, 7 Oct, 2017

پونے:طالب علم کو  بال کٹوانے کا کہنے پرطالب علم نے اساتذہ پر حملہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 18سالہ بھارتی طالب علم کو اساتذہ نے کہا کہ اپنے بالوں کو نفاست سے کٹوائے  کیونکہ اس کے بال بہت زیادہ بڑھے ہوئے تھےجس پر طالب علم طیش میں آگیا اور اس نے اساتذہ پر حملہ کر دیا۔
اساتذہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ طالب علم سنیلکہ بال بڑھے ہونے کے باعث اس کو بال کٹوانےکو  کہا گیا جس پر سنیل نے بد تمیزی کی اور سر پر ٹوپی پہن لی۔ اس کی بد تمیزی کے باعث استاد نے طالب علم کو کلاس سے نکال دیا ۔
 طالب علم  شدید غصے میں اگلے دن کالج آیا اور  تیز دھار چاقو سے اپنے استاد سمیت ساتھ کھڑے استاد پر حملہ کر دیا ۔ کالج سکیورٹی گارڈز نے طالب علم کو فوری طور پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ،جبکہ  حملے کے بعد  کالج انتظامیہ نے  اپنی مدد آپ کے تحت اساتذہ کو فوراََ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

مزیدخبریں