ماسکو :شام کے صوبے ادلب میں روس کے فضائی حملوں میں7کمانڈروں سمیت 49 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی افواج کا کہنا ہے کہ تازہ ترین کارروائیوں میں 7 جنگجو کمانڈرز سمیت 49 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق شام میں روسی افواج کی تازہ ترین کارروائیوں میں7 جنگجو کمانڈرز سمیت کم از کم 49 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں دہشتگرد تنظیم النصرہ فرنٹ کے سربراہ ابو محمد الجولانی زخمی ہونے کے بعد بیہوش ہوگئے۔روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کواشنکوف کا کہنا ہے کہ روسی طیاروں نے ادلب میں النصرہ فرنٹ کے ٹھکانے پر بمباری کی جس میں ہتھیاروں کو تباہ کردیا گیا۔اس حملے میں انصرہ فرنٹ کے سربراہ الجولانی سمیت 12 دہشتگرد کمانڈر اور 2 درجن سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوگئے جو ایک اجلاس میں شریک تھے۔