ہم عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں، اقتدار کی پُرامن منتقلی ہوگی: جو بائیڈن

ہم عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں، اقتدار کی پُرامن منتقلی ہوگی: جو بائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ "ہم عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں"، یہ بیان انہوں نے امریکی صدارتی انتخاب میں اپنی حریف کملا ہیرس کی شکست کے بعد دیا۔

اپنے پہلے خطاب میں جو بائیڈن نے کہا کہ 20 جنوری کو امریکہ میں اقتدار کی پُرامن منتقلی ہوگی اور بطور صدر عہدے کی حوالگی ان کا فرض ہے۔ بائیڈن کا کہنا تھا کہ "جمہوریت میں عوام کی رائے ہی سب سے اہم ہوتی ہے اور صرف کامیابی پر ہی ملک سے محبت کا اظہار نہیں کیا جاتا۔

امریکی صدر نے مزید بتایا کہ انہوں نے گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات کی، اور اس موقع پر اقتدار کی پُرامن منتقلی کے عمل کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

جو بائیڈن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ کی جمہوریت میں ہر شخص کا فیصلہ اور رائے اہمیت رکھتی ہے، اور اقتدار کی منتقلی کا عمل ہمیشہ پُرامن رہنا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں