جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں سے جھڑپ، 5 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

08:33 PM, 7 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان کے علاقے کراما میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، جبکہ 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، خوارج کے خلاف جاری آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔ تاہم، اس دوران فورسز کے 4 جوان شہید ہو گئے، جن میں نائب صوبیدار طیب شاہ، لانس نائیک گلاب زمان، لانس نائیک مزمل محمود اور لانس نائیک حبیب اللہ  ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دہشتگردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی اور علاقے میں امن و سکون کی بحالی تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔

مزیدخبریں