پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 5400 روپے سستا

08:24 PM, 7 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج اچانک بڑی کمی دیکھنے کو ملی، جس کے تحت سونا فی تولہ 5400 روپے سستا ہو گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق، اس کمی کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4630 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 65 ڈالرز کم ہو کر 2662 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے، جو اس کمی کی بنیادی وجہ ہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 1000 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی، لیکن آج کی کمی نسبتاً بڑی ہے۔

مزیدخبریں