اسلام آباد: حکومت نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنسز میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز کا ہاؤس رینٹ 68 ہزار روپے سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ججز کا جوڈیشل الاؤنس 4 لاکھ 28 ہزار روپے سے بڑھا کر 11 لاکھ 68 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح، ہائیکورٹس کے ججز کے ہاؤس رینٹ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ہائیکورٹ ججز کا ہاؤس رینٹ 65 ہزار روپے سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کا جوڈیشل الاؤنس 3 لاکھ 42 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ 90 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں یہ اضافے قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد کیے گئے ہیں۔ یہ اقدام ججز کے لیے سہولت فراہم کرنے اور ان کی مالی حالت بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔