ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ سے ایوارڈ، عالمی سینما میں خدمات کا اعتراف

04:59 PM, 7 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

لندن: برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو عالمی سینما میں ان کی خدمات اور ثقافتی سفیر کے طور پر اہم کردار ادا کرنے پر ایوارڈ سے نوازا۔ ماہرہ خان نے اس اعزاز کا اظہار کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایوارڈ کی تقریب کی تصویر شیئر کی اور اس فخر کا اظہار کیا کہ انہیں یہ ایوارڈ دیا گیا۔

ماہرہ خان کو یہ ایوارڈ برطانیہ کے ایوانِ زیریں (ہاؤس آف کامنز) میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں دیا گیا۔ اس تقریب کی میزبانی پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ، افضل خان نے کی۔ تقریب میں برطانوی پارلیمنٹ کے مختلف ارکان، پاکستانی ہائی کمشنر، اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ماہرہ خان نے اپنے خطاب میں برطانوی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور اس اعزاز کو اپنے کیریئر کا سنگ میل قرار دیا۔ اداکارہ نے اپنے شوبز کیریئر کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور صنفی تفریق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام چیلنجز کے باوجود انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے اپنا مقام بنایا ہے۔

ایوارڈ کی تقریب کے دوران ماہرہ خان نے پارلیمنٹ کے ارکان، سیاستدانوں، سماجی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ اس ایوارڈ کے بعد شوبز کی شخصیات اور ان کے مداحوں نے ماہرہ خان کو ان کی خدمات کے اعتراف پر مبارک باد پیش کی۔

مزیدخبریں