کراچی: نیشنل ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کل سے کراچی میں ہو گا، جس میں پانچ ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینٹورز بھی اس ایونٹ میں کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر ان کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے۔
اس ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 33 لاکھ روپے ہے، فاتح ٹیم کو 15 لاکھ روپے ملیں گے۔
ٹورنامنٹ کے میچز یو بی ایل گراؤنڈ اور نیشنل سٹیڈیم اوول گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے۔ اس ایونٹ میں ندا ڈار، فاطمہ ثناء، منیبہ علی، عالیہ ریاض اور سدرا امین اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گی۔
یہ ٹورنامنٹ خواتین کرکٹرز کے لیے ایک بڑا موقع فراہم کرے گا جس سے نہ صرف ان کی کرکٹ صلاحیتیں اجاگر ہوں گی بلکہ انہیں قومی سطح پر اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کا بھی موقع ملے گا۔