اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ٹرمپ کےدوبارہ اقتدار میں آنے سےپاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری آ سکتی ہے۔
علی محمد خان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے انہیں بتایا کہ جب وہ وزیراعظم تھے تو ان کا ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اچھا تعلق تھا، اور اگر ٹرمپ دوبارہ اقتدار میں آتے ہیں تو اس سے پاکستان کو فائدہ ہو سکتا ہے کیونکہ ٹرمپ کے دور میں پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مطابق جوبائیڈن کے دور میں پاکستان کے حوالے سے مداخلت اور منفی رویہ رہا، لیکن ٹرمپ کے آنے سے یہ صورتحال بدل سکتی ہے کیونکہ ٹرمپ کے ساتھ ان کے اچھے ذاتی تعلقات تھے۔
علی محمد خان نے مزید کہا کہ جب انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے سوال کیا تو عمران خان نے اس بات سے اتفاق کیا، مگر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں آگے بڑھنے کا واحد راستہ احتجاج ہے، اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا معاملہ پاکستان میں ہی حل ہو گا، نہ کہ امریکہ سے۔