ٹریول ایجنسی کے نام پر حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلانے کا انکشاف، 2 ملزمان گرفتار

ٹریول ایجنسی کے نام پر حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلانے کا انکشاف، 2 ملزمان گرفتار

کراچی: ایف آئی اے کی کارپوریٹ کرائم سرکل  کی  کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ پر قائم ایک ٹریول ایجنسی کے دفتر پر چھاپہ مارا  اور حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلانے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق، چھاپے کے دوران ٹریول ایجنسی کے مالک اور ایک حوالہ ڈیلر شایان کو گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کے حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران دفتر سے بڑی مقدار میں نقدی، موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور اہم دستاویزات برآمد کی گئیں۔ حکام کے مطابق برآمد ہونے والی رقم 2 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد تھی، جو کہ حوالہ ہنڈی کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے منتقل کی جا رہی تھی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ یہ نیٹ ورک نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ملک بھی سرگرم تھا، اور اس کا بڑے پیمانے پر غیر قانونی مالی لین دین چل رہا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں