لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا

11:32 AM, 7 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ نے ایک شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔ اس ریکارڈ میں 10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا، جس کے ذریعے پاکستان نے بھارت کا پچھلا ریکارڈ بڑے مارجن سے توڑ دیا۔

اس سے قبل بھارت نے رواں سال 7368 طلبہ کے ساتھ انسانی پرچم بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا تھا، لیکن پاکستانی طلبہ نے اس ریکارڈ کو عبور کر کے ایک نیا عالمی سنگ میل قائم کیا ہے۔

یہ نیا ریکارڈ لاہور میں حکومت پنجاب کے تحت منعقد ہونے والے لاہور یوتھ فیسٹیول کے دوران قائم کیا گیا۔ ریکارڈ بننے کے بعد طلبہ نے جشن منایا اور ملی نغموں کی دھنوں پر خوشی کا اظہار کیا۔

لاہور یوتھ فیسٹیول کا یہ ریکارڈ بنانے والا ایونٹ ایک تاریخی لمحہ تھا، جس کے بعد فیسٹیول کے دوسرے فائنل مقابلے 8 سے 10 نومبر تک لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ ان تین دنوں میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں 8 نومبر کو افتتاحی اور 10 نومبر کو اختتامی تقریب ہوگی۔

مزیدخبریں