ٹرمپ کے صد ر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں 1ارب ڈالر کا اضافہ

ٹرمپ کے صد ر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں 1ارب ڈالر کا اضافہ

واشنگٹن : امریکی صدر منتخب ہونے کے فوراً بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے اثاثوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی "ٹروتھ سوشل" کی مالیت میں بدھ کے روز ایک ارب ڈالر (تقریباً 2 کھرب 77 ارب 83 کروڑ 74 لاکھ روپے) کا اضافہ ہوا۔

ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی "ٹروتھ سوشل" کو چلانے والی کمپنی "ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ" کی مالیت میں یہ اضافہ ہوا۔ کمپنی کا اسٹاک، جو "DJT" کے نام سے تجارت کرتا ہے، پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 35 فیصد تک بڑھا، جس کے نتیجے میں کمپنی کی کل مالیت 9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

ٹرمپ قدامت پسند نظریات پر مبنی اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں غالب شیئر ہولڈر ہیں، تاہم کمپنی کی موجودہ آمدنی ابھی تک محدود ہے۔ 

مصنف کے بارے میں