ملک کے مختلف علا قوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

10:33 AM, 7 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور :  محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، چترال اور ان کے گرد و نواح میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

 محکمہ کے مطابق، ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں سردی میں اضافہ متوقع ہے۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ چھائے رہنے کی توقع ہے، جبکہ صبح  اور  رات کے وقت بعض میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان بھی ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم شمالی اضلاع میں رات کے اوقات میں سردی میں اضافہ ہوگا۔ سندھ اور خیبرپختونخوا کے بیشتر حصوں میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے، لیکن چترال اور اس کے گرد و نواح میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب کشمیر میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مجموعی طور پر، ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، لیکن پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کے ساتھ سردی میں اضافہ متوقع ہے۔

مزیدخبریں