ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد عالمی منڈی میں سونے اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع

10:26 AM, 7 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن :  امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد عالمی منڈی میں سونے اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنےمیں آئی ہے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق، سونے کی قیمت 18 ڈالرز کم ہو کر 2731 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔ اسی طرح، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بھی 1.17 ڈالرز فی بیرل کم ہو کر 70.82 ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے، اور ڈاؤ جونز انڈیکس 1114 پوائنٹس بڑھ کر 46495 تک پہنچ گیا ہے۔

مزیدخبریں