کملا ہیرس کا حامیوں سے خطاب : الیکشن میں ساتھ دینے پر تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کیا

کملا ہیرس کا حامیوں سے خطاب : الیکشن میں ساتھ دینے پر تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کیا

واشنگٹن : امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں شکست کے بعد ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے اپنے خطاب میں نہ صرف اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا بلکہ شکست کو تسلیم کرتے ہوئے اقتدار کی پرامن منتقلی کے عزم کا اظہار کیا۔

 انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نتائج کو تسلیم کرنا ضروری ہے کیونکہ جمہوریت کا اصول یہی ہے کہ اگر ہار ہو تو شکست کو کھلے دل سے قبول کیا جائے، یہی فرق ہے جمہوریت اور آمریت میں۔

کملا ہیرس نے اپنے خطاب میں الیکشن مہم میں ان کے ساتھ کھڑے ہونے والے تمام حامیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ان کا مقصد لوگوں کو متحد کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ "ستارے اندھیرے میں ہی نظر آتے ہیں"، اور یہ کہ ان کی جدوجہد صرف انتخابی فتح تک محدود نہیں بلکہ ایک بہتر اور روشن امریکی مستقبل کے لیے جاری رہے گی۔

کملا نے اس موقع پر گن وائلنس کے خلاف اپنی جدوجہد کا اعادہ بھی کیا اور کہا کہ وہ اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اس جنگ میں ہار نہیں مانیں گے۔ انہوں نے اپنے حامیوں کو امید دلائی کہ ان کی لڑائی امریکا کے بہتر مستقبل کی ہے اور یہ جدوجہد ہر سطح پر جاری رہے گی۔

مصنف کے بارے میں