کملا ہیرس کی ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی جیت پر مبارکباد ، اختیارات کی پرامن منتقلی پر بات چیت

کملا ہیرس کی ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی جیت پر مبارکباد ، اختیارات کی پرامن منتقلی پر بات چیت

واشنگٹن : امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کیا اور انہیں صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

امریکی خبر ایجنسیوں کے مطابق، کملا ہیرس نے نومنتخب صدر ٹرمپ کے ساتھ اقتدار کی پرامن منتقلی پر بات کی اور اس عمل کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

امریکی انتخابات کے نتائج کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ امریکہ کے 47ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ ان کی کامیابی کے بعد، کملا ہیرس نے انتخابی عمل کے دوران کیے جانے والے وعدوں کے مطابق جمہوریت کی تکمیل کے لیے ان کے ساتھ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

مصنف کے بارے میں