جوبائیڈن نے ٹرمپ کو انتخابات میں جیت پر مبارکباد دی، نیتن یاہو کا بھی فون

10:01 AM, 7 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

 وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جوبائیڈن نے ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی اور اقتدار کی پرامن منتقلی کی اہمیت پر زور دیا۔ صدر بائیڈن نے اس دوران امریکی قوم کو متحد کرنے کی ضرورت پر بھی بات کی۔اس کے علاوہ  جوبائیڈن نے اپنے نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کو بھی فون کیا۔

دوسری جانب  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی ٹرمپ کو ٹیلی فون کر کے انتخابی جیت پر مبارکباد دی۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے بتایا کہ نیتن یاہو نے ٹرمپ کو مبارکباد دینے والے پہلے رہنما کے طور پر فون کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران سے متعلق خطرات اور اسرائیل کی سیکیورٹی پر بات چیت ہوئی، اور دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسرائیل کی سیکیورٹی کو مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

مزیدخبریں