حسن علی کی موجیں،ا  نگلش کاؤنٹی واروکشائر کے ساتھ دوبارہ معاہدہ ہوگیا

 حسن علی کی موجیں،ا  نگلش کاؤنٹی واروکشائر کے ساتھ دوبارہ معاہدہ ہوگیا

کراچی :حسن علی  کا ا نگلش کاؤنٹی واروکشائر کے ساتھ دوبارہ معاہدہ ہوگیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا انگلش کاؤنٹی واروکشائر کے ساتھ دوبارہ معاہدہ ہوگیاہے۔ 


واروکشائر کاکہنا ہےکہ  حسن علی کا کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ویٹلیٹی بلاسٹ کےلیے معاہدہ ہوا ہے۔ انکا یہ معاہدہ سیزن 2024 کےلیے جولائی کے آخر تک ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ستمبر میں سیزن کے اختتامی میچز کےلیے بھی حسن علی کی آمد کا آپشن موجود ہے۔

انگلش کاؤنٹی ٹیم کے مطابق حسن علی کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اختتام پر مارچ میں کاؤنٹی کو جوائن کرنے کا امکان ہے۔پاکستانی فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ واروکشائر کاؤنٹی کے ساتھ گزشتہ سیزن اچھا رہا، دوبارہ کھیلنے کا منتظر ہوں۔

مصنف کے بارے میں