کرائم کریک ڈاؤن، سگریٹ نوشی پر پابندی، برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے مجرموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

08:30 PM, 7 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

 برمنگھم :  برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے مجرموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ا نہوں نے نئے پارلیمانی سال کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے پہلے خطاب کے موقع پر مجرموں کے خلاف کریک ڈائون ، سگریٹ نوشی پر پابند ی  اور پولیس کو اختیارات دینے کا عندیہ دیا۔ 

میڈیارپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت انصاف کے مطابق برطانیہ میں 67 افراد تاحیات جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ شاہ چارلس خطاب کیلئے شاہی بگھی میں بکنگھم پیلس سے پارلیمنٹ پہنچے۔شاہ چارلس نے کہاکہ  پولیس کو مزید اختیارات دینے کے حوالے سے21 مجوزہ قوانین منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں پیش ہوں گے۔شاہ چارلس نے کہا مجوزہ قانون کے تحت جنسی زیادتی اور قتل کے مجرم عمر بھر جیل میں رہیں گے۔ 

شاہ چارلس نے کہا کہ عصمت دری اور دیگر جنسی جرائم میں ملوث افراد کو جیل کی سزا میں رعایت نہیں ملے گی۔ پولیس مسروقہ اشیا برآمدگی کیلئے بغیر وارنٹ کسی بھی پراپرٹی میں داخل ہوسکے گی۔مجرم کو اپنی سزا سننے کیلئے عدالت کے کٹہرے میں لازمی آنا ہوگا۔ قیدی جیل میں رہ کر شادی نہیں کرسکیں گے۔

شاہ چارلس نے مزید کہا کہ لیز ہولڈر لیز خرید سکیں گے، بےجا اخراجات پر اعتراض کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 14 سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ خریدنے کی اجازت نہ ہونا یقینی بنایا جائے گا۔ حکومت سموک فری نیشن کیلئے کوششیں کرے گی۔شاہ چارلس نے کہا کہ حکومت غیرقانی طور پر برطانیہ آنے والوں کا راستہ روکے گی۔

دریں اثنا برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے کہا مجوزہ قوانین سے متعلق یہ خطاب بہتر برطانیہ کیلئے میرے وژن کا نمائندہ ہے۔ برطانیہ کو ہر شخص کیلئے محفوظ ملک دیکھنا چاہتا ہوں۔

مزیدخبریں