اتر پردیش کے شہر علی گڑھ کا نام تبدیل کرنے کی تیاری ، تجویز حکومت کوبھجوادی گئی

06:53 PM, 7 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

اتر پردیش : بھارت میں اتر پردیش کے شہر علی گڑھ کا نام تبدیل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔  تاہم اس کی منظوری حکومت دے گی  ، اس کے لیے تجویز حکومت کوبھجوادی ہے۔  اتر پردیش کی حکومت کے کچھ  اہلکاروں کے مطابق نام تبدیل کرنے کا گرین سگنل ہے لیکن اس کا  باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری ہوگا ۔ جس طرح فیض آباد ، آباد، مغل سرائے  اور  الہ باد کا نام تبدیل کیاگیا تھابالکل اسی طرح  علی گڑھ کا نام تبدیل کرکے  ہری گڑھ رکھنے کی تیاری ہوچکی ہے۔ 

علی گڑھ میونسپل کارپوریشن نے متفقہ طور پر علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ رکھنے کی قرارداد منظور کی ہے ۔ اگر علی گڑھ کا نام تبدیل کر کے ہری گڑھ کر دیا جاتا ہے، تو یہ ان شہروں کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جن کے نام یوپی حکومت نے تبدیل کیے ہیں۔ الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج، مغل سرائے کا نام پنڈت دین دیال اپادھیائے نگر اور فیض آباد کا نام بدل کر ایودھیا کر دیا گیا ۔

تاہم اب علی گڑھ  کا نام بھی بدلنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ تاریخ کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے  کہ علی گڑھ کا تاریخی نام 'کول' یا 'کوئل' ہے۔ 1740 عیسوی میں مغل کمانڈر مرزا نجف نے اس کا نام بدل کر علی گڑھ رکھا۔

مزیدخبریں