گھوٹکی: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دوستوں اور دشمنوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں آئیں الیکشن لڑیں ۔آج کے دور میں مارشل لا لگانا آسان نہیں ۔
گھوٹکی میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کواس لیےنہیں ہٹایاکہ ہمیں پاورکی ضرورت تھی۔ پی ٹی آئی حکومت اقتدارکیلئےختم نہیں کی۔ میں دیکھ رہاتھاحکومت چلاناانکےبس کی بات نہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں نے صدارتی اختیارات کم کر کے پارلیمان کو طاقتور کیا، اس کے پیچھے بھی ایک سوچ تھی۔اگر میں ایسا نہ کرتا تو کوئی بھی آ کر ان اختیارات کو ختم کر کے آمریت کا نظام رائج کر سکتا تھا۔ اب ایسا کرنے کے لیے اس مارشل لا لگانا پڑے گا جو آج کی صدی میں آسان نہیں ہے۔
آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اب بھی جب ہم حکومت تھے تو ہم نے بہت کوشش کی لیکن دوستوں نے ہماری باتیں نہیں مانیں جس سے ہمیں پانچ سے 10 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ ہمیں ملک کی ترقی کی ضرورت ہے۔ ہم نے ہمیشہ انسان کی عزت کی بات کی ہے۔ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوستوں اوردشمنوں کوواضح پیغام دیناچاہتاہوں جو ہمارےخلاف الیکشن لڑنا چاہتے ہیں آئیں ویلکم کرتے ہیں۔ الیکشنوں میں مخالفوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اب مارشل لاء لگانا آسان نہیں ہے۔ ہمیں اپنی سیاست سے عوام کی طرف کی چلنا ہے۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے بی بی شہید کو دفن کرکے بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔ ہم نے افغانیوں کی لمبے عرصے تک مہمان نوازی کی۔ ہم نے اب اپنی آنے والی نسل کو سوچنا ہے۔ ہم دنیا سے پاکستان کا حق لے کر رہیں گے۔