مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی کے خلاف مل کر الیکشن لڑنے پر اتفاق 

مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی کے خلاف مل کر الیکشن لڑنے پر اتفاق 

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پیپلز پارٹی کے خلاف مل کر الیکشن لڑنے پر اتفاق کیا ہے۔ فیصلہ نواز شریف اور خالد مقبول صدیقی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ 

ایم کیوایم کے وفد نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں   جس میں ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال شامل تھے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ چیف آرگنائزر مریم نواز، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ پاکستان کے عوام کو موجودہ مسائل سے نکالنے اور پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پہ گامزن کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔ دونوں جماعتوں نے چھ رکنی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا جو صوبہ سندھ بالخصوص اس کے شہری علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے جامع چارٹر تیار کرے گی۔ کمیٹی دونوں جماعتوں کے درمیان اشتراک کے لئے حتمی تجاویز قیادت کو 10 روز میں پیش کریں گی۔

مصنف کے بارے میں