میٹا کا سیاسی مشتہرین کیلئےتخلیقی AI اشتہارات کے ٹولز دستیاب نہ کرنے کا فیصلہ

01:03 PM, 7 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا: میٹا کی ملکیت رکھنے والے مارک زکربرگ نے فیصلہ کیا ہے کہ میٹا اپنےجنریٹیو اے آئی (AI) ایڈورٹائزنگ ٹولزکو کسی بھی سیاسی مارکیٹرز کے لیے دستیاب نہیں کرے گا۔ 

غیر ملکی میڈیا ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میٹا خاص طور پر ان ٹولز کو سیاسی مارکیٹرز کو اس سے پہلے دستیاب نہیں کرے گا۔ میٹا کا کہنا ہے کہ اے آئی اشتہارات ٹولز کا سیاسی مشتہرین کےلئے استعمال نہ روکنا انتخابی غلط معلومات کے پھیلاؤ کو ہوا دے سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال اکتوبر کے آغاز میں میٹا نے تخلیقی AI ٹولز کے تجرباتی سیٹ کے ساتھ اپنی تشہیراتی کوششوں میں مشین لرننگ کی مہارت کو بڑھایا جو کہ پس منظر بنانے، تصویر کو ایڈجسٹ کرنے اور مشتہر کے ویڈیو مواد کے لیے کیپشن بنانے جیسے کام انجام دے سکتے ہیں۔

مارک زکربرگ کی میٹا نے ٹولز کو مشتہرین کے ایک چھوٹے سے گروپ تک بڑھا دیا ہے، لیکن میٹا کا ان ٹولز کو 2024 میں عالمی سطح پر متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔

خیال رہے کہ میٹا ڈیجیٹل اشتہارات کے لیے دوسرا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے، جو الفابیٹ کے گوگل کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ انتخابی مہم کیلئے اے آئی ٹولز کواستعمال کرنے کیلئے گوگل نے بھی اہم اقدام اٹھایا ہے کہ  جس میں گوگل پلیٹ فارمز پر لگے سیاسی اشتہارات یہ واضح کریں گے کہ وہ مصنوعی ذہانت(AI) کا استعمال کر کے بنائے گئے ہیں۔

گوگل کے ترجمان کے مطابق  یہ قوانین مصنوعی مواد تیار کرنے والے ٹولز ( اے آئی )کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے ردعمل کے طور پر بنائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں