لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 2 ماہ پہلے توہین مذہب سے متعلق میری ویڈیو بنائی گئی اور پھر وزیر آباد حملے کے فوری بعد معاملے کو دبانے کی کوشش کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے ’سی این این‘ کو دئیے گئے انٹرویو میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میری دائیں ٹانگ میں 3 گولیاں لگیں جبکہ بائیں میں لوہے کا ٹکڑا لگا۔
انہوں نے بتایا کہ حملے میں ٹانگ کی ہڈی متاثر ہوئی اس لئے پلستر چڑھایا گیا جبکہ معمول کی سرگرمیاں شروع کرنے میں 4 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 2 ماہ پہلے توہین مذہب سے متعلق میری ویڈیوبنائی گئی اور ویڈیو کو بنیاد بنا کر توہین مذہب کا الزام لگانے کی کوشش کی گئی، وزیراعظم اور وزیر داخلہ پرقتل کے الزامات ہیں اس لئے حملے کے فوری بعد معاملے کو دبانے کی کوشش کی گئی۔