اسلام آباد :تاجراور کوچی قبیلے کے سربراہ نور رحمان کوچی کا کہنا ہے کہ مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں،میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں .اور نہ ہی میں نے عمران خان کو قتل کرنے کی کوئی دھمکی دی ہے ۔
نور رحمان کوچی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ 18 جون کو خیبرپختونخوا حکومت نےمیرے نام سے تھریٹ خط جاری کیاخط میں لکھا کہ میں عمران خان کو قتل کرنا چاہتاہوں مجھے اٹھوایاگیا، تفتیش کی اور پھر گھر چھوڑ دیا ، میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو سامنے لے آئیں،میں نے نہ مراد سعید کو دیکھا ہے اور نہ میرے پاس مراد سعید کی کوئی ویڈیو ہے ۔
نور رحمان کوچی نے کہا مجھے افغانی شہری کہا گیا ہے میں 40 سال سے پاکستان میں رہ رہا ہوں اور اسلام آباد کا رہائشی ہوں، میرے 15 بچے ہیں میرا افغانستان میں کاروبار ہے، پاکستان کی معیشت میں کردار اداکیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے حوالے سےٹھریٹ خط میری فیملی کے لیے خطرہ ہے ان کا کہنا تھا عمران خان اپنے اردگرد کے لوگوں کی باتیں نہ سنیں ،سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے، میرے حوالے سے ہر طرح سے تفتیش کریں اور مجھے تحفظ فراہم کریں۔
خیال رہے کہ 18 جون کوخیبرپختونخواحکومت نے ایک ٹھریٹ الرٹ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جان کو خطرہ ہے نور رحمان کوچی نامی افغانی شخص عمران خان کو قتل کرنا چاہتا ہے ۔