گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کس مرض کے علاج کیلئے رقص کرتی ہیں؟

 گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کس مرض کے علاج کیلئے رقص کرتی ہیں؟

امریکہ سے تعلق رکھنے والی  پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کا کہنا ہے کہ وہ نسوں کو ٹھیک رکھنے کیلے ر قص کرتی ہیں۔

گلوکارہ برٹنی اسپیئرز   نے  انسٹاگرام پر  اپنی ایک پوسٹ  میں کہا ہے کہ  ان کے جسم کے دائیں حصے کی چند نسیں خراب ہوگئیں ہیں،  یہ لاعلاج مرض ہے۔  نسوں میں تکلیف کی وجہ سے ان کی نیند متاثر ہوتی ہے لیکن رقص کرنے سے درد میں کمی آجاتی ہے۔

برٹنی نے رقص کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور اپنی صحت کے متعلق آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا   نسیں اس وقت خراب ہوتی ہیں جب ہمارے دماغ کو مناسب مقدار میں آکسیجن نہیں ملتی،  اور  جسم تواتر  سے سن ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ 
 

مصنف کے بارے میں