وزیر آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلاء کی ٹیم سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے بعد اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ سٹی وزیر آباد پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان پر حملے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد صدر انصاف لائیرز فورم وقاص افضل اور ساتھی وکلاء وزیر آباد کے تھانہ سٹی پہنچ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے وکلا کی ٹیم نے تھانہ سٹی وزیر آباد کے ایس ایچ او سے ملاقات کی اور انہیں آگاہ کیا کہ اپنی پرانی درخواست پر ہی مقدمہ درج کروائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایس ایچ او نے درخواست وصول کرنے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مقدمے میں نامزد افراد پر ابہام دور کریں اور درخواست میں موجود غلطیاں درست کر کے دوبارہ درخواست دیں۔