وزیر آباد واقعے کا پرچہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کٹنا چاہئے: عطاءتارڑ

وزیر آباد واقعے کا پرچہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کٹنا چاہئے: عطاءتارڑ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر آباد واقعے کا پرچہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف کٹنا چاہیے کیونکہ یہ ان کا سیکیورٹی لیپس ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر حملے کی مذمت کے باوجود ہم پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ جس وقت قمر زمان نے ایسی بات کہی میں نے اسی وقت ان سے کہا تھا کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں اور مذمت کریں۔

مصنف کے بارے میں