اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کل دوبارہ وزیرآباد سے شروع ہوگا ، جہاں ہمارے قائد عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا ۔ کل پارٹی رہنما اور کارکن سب ایک بجے فائرنگ والی جگہ جمع ہوں گے ۔
نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین نے کہا کہ عمران خان پر بزدلانہ اور قاتلانہ حملہ کر کے خطرناک کھیل کھیلا گیا ، جن کے ناپاک عزائم تھے وہ کامیاب نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اس طرح کے حملوں سے ڈرنے والے نہیں اسلیے کل سے دوبارہ لانگ مارچ شروع کر رہے ہیں ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرے لئے ِاعزاز کی بات ہے کہ میں حقیقی مارچ کے قافلے کی پنڈی تک قیادت کرونگا ۔ راولپنڈی سے عمران خان خود رہبری کے فرائض سرانجام دیں گے ۔