سپریم کورٹ کے حکم کے بعد چودھری پرویز الہٰی کی عمران خان سے ملاقات ،ایف آئی آر کے معاملے پرگفتگو

02:02 PM, 7 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : سپریم کورٹ کی طرف سے ایف آئی آر درج کرنے کے حکم کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سابق وزیر اعظم  عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق زمان پارک میں ہونے والی ملاقات میں مونس الہی اور حسین الٰہی بھی شریک ہیں۔ ملاقات میں فواد چودھری، عمر سرفراز چیمہ اور  دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ 

ملاقات میں وزیر آباد واقعہ کی ایف آئی آر کے معاملے ،  لانگ مارچ کے اگلے مرحلے، سیکورٹی معاملات پر بات جیت کی گئی ۔ پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور حسین الٰہی نے عمران خان کی خیریت بھی دریافت کی ۔

مزیدخبریں