پاکستانی ٹیم خطرناک ہے، آسان نہیں لیں گے: کیوی فاسٹ باؤلر ساؤتھی 

11:38 AM, 7 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

سڈنی : نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر  ٹم ساؤتھی نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو کمزور اور آسان ٹیم نہیں سمجھتی اور ہم پوری تیاری سے میدان میں اتریں گے۔ 

برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق ٹم ساؤتھی نے کہا کہ جب آپ ٹاپ فور میں پہنچ جاتے ہیں تو ہرکسی کے پاس موقع ہوتا ہے۔ ہم نے حالیہ دنوں میں پاکستان کے خلاف بہت کرکٹ کھیلی ہے اور ہم جانتے ہیں کہ وہ ایک خطرناک ٹیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کہا جا رہا تھا کہ پاکستان کے پاس زیادہ مواقع نہیں ہے لیکن انہوں نے اچھی کارکردگی دکھائی ۔ اسی لیے پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں بہت بڑا خطرہ ہوگی۔ 

ٹم ساؤتھی نے کہا کہ پاکستان ایک معیاری ٹیم ہے اور ہمیں بدھ کو ان سے آگے نکلنے کے لیے اپنے کھیل میں سرفہرست ہونا پڑے گا۔سیمی فائنل کرکٹ دلچسپ ہے، یہ وہی ہے جس کے لیے آپ تیار ہیں، ان آخری دو گیمز میں یہاں آنے کے لیے۔ امید ہے کہ ہم جس طرح سے کھیل رہے ہیں اسے جاری رکھ سکیں گے اور سیمی فائنل میں ایک اور اچھی کارکردگی دکھا سکیں گے۔

مزیدخبریں