پاکستانی کرکٹ ٹیم سڈنی پہنچ گئی ، بدھ کو نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل ہوگا 

11:24 AM, 7 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

سڈنی : پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے کے لیے ایڈیلیڈ سے سڈنی پہنچ گئی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے قومی کرکٹ سکواڈ سڈنی پہنچ گیا۔سیمی فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ بدھ کو مدمقابل ہوں گی۔

ٹی 20انٹرنیشنلز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ اب تک 28مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں۔17میچز میں گرین شرٹس جبکہ 11میں کیویز فاتح رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچا تھا ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم سب سے ورلڈ کپ سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ پاکستان پانچ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کھیل چکا ہے جبکہ پرسوں چھٹی مرتبہ سیمی فائنل میں مدمقابل ہوگا۔ 

مزیدخبریں