کیلفورنیا : ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ رکھنے والوں کا کھیل ختم ہوگیا ۔ ٹویٹر کے مالک ایلن مسک نے تمام جعلی اکاؤنٹ مستقل بند کرنے کا اعلان کردیا۔
ایلن مسک کا کہنا ہے کہ کسی اور کے نام سے بنے اکاؤنٹ میں واضح بتانا ہوگا کہ یہ پیروڈی اکاؤنٹ ہے ۔ اکاؤنٹ ختم کرنے سے پہلے کسی قسم کی وارننگ نہیں دی جائے گی ۔
مالک ٹویٹر کا کہنا ہے کہ تصدیق شدہ اکاؤنٹ کا نام تبدیل کیا گیا تو بلیو ٹِک عارضی طور پر معطل ہوگا ۔