عمران خان پر قاتلانہ حملہ ، ایف آئی آر درج نہ ہوسکی، ایک اور ملزم گرفتار، تعداد 5 ہوگئی 

10:49 AM, 7 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر ابھی تک درج نہ ہوسکی تاہم سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ سے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار کی تعداد پانچ ہوگئی ۔ 

نیو نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں کارروائی  کی ہے اور ملزم احسن کو موبائل مارکیٹ سے گرفتار کیا۔ ملزم سوہدرا کا رہائشی ہے۔ 

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ اب تک وزیر آباد فائرنگ میں ملوث 5 ملزم گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ ملزموں سے تفتیش جا ری ہے۔ 

مزیدخبریں