اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے عمران خان کی طرف سے سرکاری ہسپتال کی ٹیم کو ٹیسٹ کے لیے بلڈ نہ دینے پر ان پر طنز کے تیر چلا دیے ہیں۔
احسن اقبال نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کا ایک ایسا لیڈر ہے جو کبھی کسی سرکاری ہسپتال میں بلڈ ٹیسٹ نہیں دے سکتا اور اسکی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ بوجھو تو جانیں ۔
پاکستان کا ایک ایسا لیڈر ہے جو کبھی کسی سرکاری ہسپتال میں بلڈ ٹیسٹ نہیں دے سکتا اور اسکی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ بوجھو تو جانیں 🤔
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) November 7, 2022
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان وزیر آباد میں قاتلانہ حملے کے بعد کسی سرکاری ہسپتال میں نہیں گئے تھے اور شوکت خانم ہسپتال ہی پہنچے تھے ۔ جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم کو بھی ان کے کمرے میں نہیں جانے دیا گیا۔