فوج اور پولیس کے خلاف ہرزہ سرائی پر عمران خان، شاہ محمود اور اسد عمر کیخلاف کارروائی کا حکم 

فوج اور پولیس کے خلاف ہرزہ سرائی پر عمران خان، شاہ محمود اور اسد عمر کیخلاف کارروائی کا حکم 
سورس: File

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے فوج اور پولیس کے خلاف عوام کو اکسانے پر ایف آئی اے کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان،سابق وزیر خارجہ شاہ محمود، سابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور دیگر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پینل کوڈ کی سکیشن505کے تحت ایف آئی اے سوشل میڈیا سمیت اجتماعات میں حکومت، ریاستی اداروں اور شخصیات کیخلاف الزامات و پراپیگنڈا کے ذریعے عوام کو اکسانے کے جرم میں کارروائی کا اختیار رکھتی ہے۔ 

وفاقی حکومت نے اسی اختیار کے تحت عمران خان، شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور دیگر افراد کے خلاف ایف آئی اے کے ذریعے انکوائری کروا کر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف آئی اے کو یہ اختیار دینے کے لیے حکومت نے ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی تھی۔ اب ایف آئی اے کو کسی بھی ایسے شخص کے خلاف پی پی سی سیکشن 505 کے تحت کارروائی کا اختیار حاصل ہوگا جو سوشل میڈیا یا کسی بھی فورم پر ریاستی اداروں کیخلاف افواہیں اور غلط معلومات پھیلانے میں ملوث ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر اور پنجاب پولیس نے بھی عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے متنازعہ بیانات و الزامات پر قانونی کارروائی کیلئے کہہ رکھا ہے۔ پی پی سی کی سکیشن505 کے تحت پہلے پولیس کو قانونی کارروائی کا اختیار تھا اب ایف آئی اے کو بھی انکوائری کرکے کارروائی کا اختیار دیدیا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں