کیا شعیب ملک نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ؟

11:25 PM, 7 Nov, 2021

شارجہ :سکاٹ لینڈ کیخلاف بہترین پرفارمنس دینے والے پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ وہ ابھی مکمل فٹ ہیں اور کھیلتے رہینگے ۔

سکاٹ لینڈ کیخلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شعیب ملک نے ٹی 20 ورلڈکپ کے اس ٹورنامنٹ میں تیز ترین ففٹی بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ،شعیب ملک نے آخری اوورز میں بہترین بلے بازی کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ کے بائولرز کے چھکے چھڑا دئیے ۔

  • Image Source :©Getty Images
  • Image Source :©Getty Images
  • Image Source :©Getty Images

Image Source :©Getty Images

شعیب ملک نے صرف 18 گیندوں پر 54 رنز سکو ر کرکے ٹورنامنٹ کی تیز ترین ففٹی بنا کر ثابت کر دیا کہ وہ آج بھی فٹ ہیں ،اس پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے جب شعیب ملک سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھی کرس گیل کی طرح کی اپنا آخری ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں تو شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ ابھی فٹ ہیں اور مزید کرکٹ کھیلتے رہینگے ،ابھی ریٹائرمنٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔

Image Source :©Getty Images

مزیدخبریں