لاہور :جماعت اسلامی پاکستان نے پنڈو را پیپرز کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ،امیر جماعت اسلامی سر اج الحق درخواست دائر کرنے کیلئے خود سپریم کورٹ جائینگے ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی سر اج الحق نے پنڈو را پیپرز کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا جس کیلئے وہ خود درخواست دائر کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں پیش ہونگے ۔
ذرائع جماعت اسلامی کے مطابق امیر جماعت اسلامی سر اج الحق سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی کرینگے جہاں آئندہ کا لائحہ عمل بتا یا جا ئیگا ۔
قبل ازیں جماعت اسلامی کی جانب سے پانامہ پیپرز کیخلاف بھی سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔