ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں راشد خان 400 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر بن گئے

 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں راشد خان 400 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر بن گئے
کیپشن: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں راشد خان 400 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر بن گئے
سورس: فائل فوٹو

ابوظبی: افغانستان کے دائیں ہاتھ کے لیگ اسپنر راشد خان نے  ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کر لیں۔

راشد خان مجموعی ٹی ٹوئنٹیز میں400 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر بن گئے ہیں ان سے قبل ویسٹ انڈیز کے ڈی جے براوو ، سنیل نرائن اور جنوبی افریقا کے عمران طاہر بھی ٹی ٹوئنٹی میچز میں چار سو وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ 

راشد خان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو آؤٹ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔

خیال رہے کہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انتہائی اہم میچ افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 125 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کیویز نے مطلوبہ ہدف 18.1 اوور میں پورا کر لیا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دلچسپ مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں۔