اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کی اپوزیشن بھان متی کا کنبہ ہے ، کوئی ایک ڈویژن کی پارٹی ہے تو کوئی 3 ڈویژنزز کی ۔
اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن میں نہ کوئی لیڈر ہے اور نہ ان کا کوئی پروگرام ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی وفاقی جماعت کے کیخلاف تحریک سوائے خبروں میں زندہ رہنے کی کوشش کے اور کچھ نہیں ۔
پاکستان کی اپوزیشن بھان متی کا کنبہ ہے،کوئ ایک ڈویژن کی پارٹی ہے تو کوئ تین ڈویژنزز کی نہ کوئ لیڈرنہ کوئ پروگرام ان لوگوں کی طرف سے ملک کی واحدوفاقی جماعت کے کیخلاف تحریک سوائے خبروں میں زندہ رہنے کی کوشش کے علاوہ کچھ نہیں،واحد قومی سیاسی جماعت #PTI ہے جس کا ایجنڈا قومی ایجنڈا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 7, 2021
فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی واحد قومی سیاسی جماعت تحریک انصاف ہے جس کا ایجنڈا قومی ایجنڈا ہے ۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے اہم ترین ہنگامی اجلاس میں دسمبر میں لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے ، لانگ مارچ سے قبل چاروں صوبوں میں مہنگائی کیخلاف مہنگائی مارچ ہو نگے ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ، اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن ، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس اور بلدیاتی الیکشن کے ممکنہ بائیکاٹ سے متعلق امور پر غور کیا گیا ۔