راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن میں بدمزگی پیدا ہو گئی۔
ورکر کنونشن میں مشکوک شخص نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو موبائل مارنے کی ناکام کوشش کی ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن میں مشکوک شخص نے سٹیج پر بیٹھے مرکزی قائدین کو موبائل مارنے کی کوشش کی ۔
مشکوک شخص کی طرف سے پھینکا گیا موبائل ن لیگ کے کسی قائد کو نہیں لگا ۔ مشکوک شخص کی طرف سے اس کوشش پر سخت تنقید کی جارہی ہے ۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ مشکوک شہری سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے حلقے کا ہے اور اس نے موبائل سے ان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن موبائل ان کو نہیں لگا ۔