اسکردو: انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پر ذاتی حملے کیے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آن ریکارڈ کہتا ہوں کہ مریم خوبصورت ہے اور میں بھی مانتا ہوں لیکن اس خوبصورتی کے اوپر نواز شریف کی حکومتوں میں عوام کا کروڑوں روپیہ لگ چکا ہے۔ مریم نے ٹیکس کے پیسوں سے خود کو خوبصورت بنانے کیلئے کروڑوں روپے کی سرجریاں کرائی ہیں۔
وفاقی وزیر گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کی شگر جلسے میں الیکشن مہم کے دوران مریم نواز شریف نہیں بلکہ خاتون کے بارے میں گفتگو سے اندازہ کریں ان جیسوں کو مسلط کرنے والوں کا معیار کیا ہو گا۔@MaryamNSharif @MaizaHameed @AzmaBokhari @SeharKamran @KasimGillani pic.twitter.com/FFnyWU4za9
— Pir Syed Shoukat Ali Bukhari (@BukhariSyed_PPP) November 7, 2020
وفاقی وزیر کی جانب سے مریم نواز پر کیے گئے ذاتی حملوں پر سوشل میڈیا پر ان پر خوب تنقید کی جارہی ہے۔ اس سے قبل علی امین گنڈا پور گلگت بلتستان میں ہی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر بھی ذاتی حملے کر چکے ہیں۔
گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا تھا کہ نواز شریف کی بیٹی اس لیے بات کر رہی ہے کہ ہم یہاں خواتین کا احترام کرتے ہیں اور وہ اس چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس فوج کے خلاف زبان استعمال کر رہی ہے جو روز اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔