مسحورکن آواز کے مالک قاری شیخ نورین کارحادثے میں انتقال کرگئے

06:39 PM, 7 Nov, 2020

دل میں اترتی مسحورکن آواز کے مالک قاری شیخ نورین محمد صدیق کارحادثے میں جاں بحق ہوگئے ۔ عرب میڈیا کے مطابق پرسوز آواز کی بدولت عالم اسلام کے دل میں گھرکرنے والے سوڈانی قاری شیخ نورین کی گاڑی شمالی سوڈان میں حادثے کا شکار ہوئی ۔

قاری شیخ نورین وادی حلفہ سے ایک دعوتی سفر سے واپس آرہے تھے  کارحادثے میں دیگر تین حفاظ کرام بھی جاں بحق ہوئے ۔ حادثے میں ایک زخمی شخص کی حالت تشویش ناک ہے ۔ 


سوڈان کے وزیر مذہبی امور نصرالدین مفری نے شیخ نُورَین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے  اور کہا ہے کہ عالم اسلام ایک اچھی آواز سے محروم ہوگئی ہے  ۔ واضع رہے کہ  دنیا بھر میں متعدد لوگ شیخ نورین کے چہرے سے واقف نہیں تھے لیکن ان کی آواز سے مانوس تھے ۔

سوڈانی تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ شیخ نورین کی گاڑی کو حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے چھان بین شروع کردی گئی ہے ۔ 

شیخ نورین کی وفات پر اہل اسلام گہرے دکھ میں مبتلا ہیں اور  سوشل میڈیا پر ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں