راولپنڈی : پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ زمبابوے کی ٹیم نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو مقررہ 20 اوور زمیں 157 رنز کا ہدف دیا۔
زمبابوے کی جانب سے مدھیویرے نے 70 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی ۔ آخری اوورز میں چیگمبورا نے 21 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور وہاب ریاض نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عثمان قادر اور محمد حسنین نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
جوابی اننگز میں پاکستان نے مقررہ ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان پاکستان ٹیم بابر اعظم نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں ایک فلگ شگاف چھکا جبکہ 9 دلکش چوکے لگائے۔محمد حفیظ نے 36 رنز کی اننگز کھیلی اور مزاربانی کا نشانہ بنے۔ زمبابوے کی جانب سے مزاربانی نے 2 جبکہ چتارا اور نگاروا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بابر اعظم کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
اس میچ میں پاکستان ٹیم میں سابق ٹیسٹ کرکٹرعبدالقادرکےبیٹے عثمان قادر کا ڈیبیو ہوا ہے۔شاہین آفریدی کوآرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیاگیا۔